بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہو گیا،ججوں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے پر جمعے کو ساڑھے تین بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے

جس میں وفاقی وزیر فروغ نسیم اور پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال کو بھی شرکت کی دعوت دی۔، جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کی وجہ سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ نہ انصافی اور متصبانہ ہے اس غیر منصفانہ فیصلے سے بانیان پاکستان کی دل آزاری ہوئی ہے، فیصلے پر پانچ کروڑ مہاجر وں کی دل آزاری ہو ئی ہے. سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا آج غدار ہو گیا۔ ان کو گھسیٹنے کی بات کی جا رہی ہے۔ ججوں کو مناظرہ کا چیلنج دیتا ہوں، اگر میں مناظرے میں ہار جاوں تو سیاست چھوڑدوں گا۔ اگر جج ہار جائے تو وہ کرسی چھوڑ دیں۔فیصلے میں عدل کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ پرویز مشرف کے آباو اجداد نے ملک بنایا ان کو غدار قرار دے دیا گیا افسوس ناک فیصلہ ہے۔  ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے پر جمعے کو ساڑھے تین بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں وفاقی وزیر فروغ نسیم اور پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال کو بھی شرکت کی دعوت دی

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…