ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کہاں کہاں بارشیں ہونگی؟محکمہ موسمیا ت نے شہروں کی فہرست جاری کر دی

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔بالائی خیبرپختونخوا، شما لی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔

پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دوسرے روز بھی مطلع ابر آلود رہنے کے سبب کْہر میں کمی ہوئی تاہم سردی کی شدت برقرار ہے۔ اسلام آباد کا درجہ صبح کے وقت8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔پنجاب کے علاقے رینالہ خورد، عارف والا، دیپالپور، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، ہالہ اور گوجرہ سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں دھند کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جب کہ کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفبار ی ہوسکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم ابیٹ آباد، مانسہرہ، چترال، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، مردان اور صوابی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ مالاکنڈ، چترال، سوات، کالام اور شانگلہ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی گوپس میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…