ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ملک کا موسم  کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبر دار کر دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند میں اضافہ ہوگیا۔ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ایم فائیو موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔سردی بڑھنے سے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج ہے، قومی شاہراہ پر لاہور، اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی، ملتان، بہاولنگر، خانیوال، لودھراں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ نارووال، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی دھند کے باعث ٹریفک کی

روانی متاثر ہوئی، موٹر وے پولیس نے دھند میں شہریوں کو بغیر ضرورت سفر سے گریز کی ہدایت کر دی۔دھند کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا، گلگت بلتستان میں رگوں میں خون جما دینے والے سردی ہے، سکردو اور استور میں درجہ حرارت منفی 9 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…