بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کو پلی بارگین کرنا ہوگی، مارچ میں نیب کو ایک بڑی رقم ملے گی، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دسمبر کے بعد بات ہوگی، انتہائی دھماکہ خیز انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کو پلی بارگین کرنی ہوگی،پانچ کمپنیوں میں ان کا نام ہے اور مارچ میں نیب کو ایک بڑی رقم ملے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن طے ہے،جس دن تفصیلی فیصلہ ملے گا حکومت اپنا کام شروع کردے گی،تمام سیاسی جماعتیں اس پرساتھ دیں گی،کوئی مائنس ون فارمولا نہیں، مولانا فضل الرحمن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا، حکومت 5سال پورے کرے گی۔

آصف زرداری اور نواز شریف جیل میں جاکر زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں، بہت سارے لیڈر نئے سال کا آغاز لندن میں کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکراچی کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے سارے مسئلوں کا حل ایم ایل ون ہے، ریلوے کی گاڑیوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگا رہے ہیں جبکہ کے بی ایکس میں نئے دو دفتر ہم کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریک پر اجازت دی جائیگی کہ لوگ کرایہ دیکر ٹریک استعمال کریں، جبکہ حیدر آباد، کراچی، گوجرانوالہ شٹل سروس چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ فریٹ کو بڑھانے کے لیے مختلف منصوبے پر کام شروع کر رہے ہیں،مارشل یارڈ ریتی لائن کو جلد ٹینڈر کیا جائے۔وفاقی وزیرریلوے نے کہاکہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن طے ہے جب فیصلہ تحریری آجائے گا حکومت اپنا کام شروع کردے گی،تمام سیاسی جماعتیں اس پرساتھ دیں گی۔انہوں نے کہا کہ سفید اور کالے کوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کوندامت ہوئی ہے، لوگوں نے وکلا کو لعنت ملامت کی، اسپتالوں پر پڑھا لکھا طبقہ حملہ نہیں کر سکتا، پی آئی سی واقعے سے وکلا کا اپنا امیج تباہ ہوا۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہم نے اکانومی اور گورننس کو بہتر کرلیا تو 5 سال کے بعد اگلے الیکشن میں بھی ہمیں ہی ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک بڑا دن ہے جب آرمی پبلک اسکول میں ہمارے سینکڑوں بچوں نے جام شہادت نوش کیا،اس کے بعد اس دہشت گردی کو پاکستانی فوج اور قوم نے کچل دیا اور دنیا کو باورکرایا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور وقت ہے کہ تمام سیاستدان ساتھ بیٹھیں،اس وقت بھارت نے مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہیاور قائداعظم کا فلسفہ، سوچ آج سارے ہندستان کی آواز بن چکا ہے۔ شریعہ بل کے خلاف بھارت میں مسلمان یک زبان ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب کی ضمانت ہوگئی خوشی کی بات ہے، آصف زرداری جیل کاٹ سکتے ہیں مگر نواز شریف نہیں یہ سیاستدان نہیں بلکہ یہ حادثوں کی پیداوار ہیں۔ بلاول کو پلی بارگین کرانی ہے 5بڑی کمپنیوں کے گھپلوں میں ان کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے دسمبر کے بعد بات کروں گا۔انہوں نے کہاکہ کوئی مائنس فارمولہ نہیں ہوگا۔ نواز شریف اور زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا۔اس سال بہت سارے لوگ نیو ایئر لندن میں منا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بہتر فیصلہ کریں گے، مہنگائی اور بیروزگاری کم کرنا ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا 38 کلو میٹر کا ٹریک خالی کروا دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…