اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رشید احمد ایس ایچ او آبپارہ نے ایس پی سٹی سرکل عامر خان نیازی کے حکم پر اور DSP/SDPO سیکرٹریٹ قاسم خان نیازی کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ہمراہ 16نومبر سے 15 دسمبر تک 37 مقدمات منشیات کے 3 اسلحہ کے مقدمات کا اندراج کیا اور ملزمان کو گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ
پر بھجوایا گیا اور دیگر مقدمات میں 7 عدد گاڑیاں برآمد کیں اور 5 اشتہاری ملزمان اور 17 عدالتی مفرورگرفتار کیے منشیات کے 37 مقدمات میں 4250گرام چرس 1295 گرام ہیروئین 10 گرام آئس 245 لیٹر شراب اور 220 بوتل شراب برآمد کی اسلحہ کے مقدمات میں 2 عدد پسٹل اور ایک عدد خنجر برآمد کیا۔