اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہونے والی ٹرین جناح ایکسپریس کو روانگی کے چند منٹ بعد ہی مغل پورہ کے قریب حادثہ،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 32 ڈائون جناح ایکسپریس جونہی لاہور جنکشن ریلوے سٹیشن سے
کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو ریلوے کالونی کے قریب ٹرین کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو آس پاس کے سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔