اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کے قبضے سے سرکار نے 12 سرکاری بسیں برآمد کی تھیں۔ ایک بیان میں عبد القادر پٹیل نے کہاکہ سرکاری فنڈ سے بسیں خرید کر ذاتی استعمال میں لانے والی فردوس عاشق اعوان اپنا حساب کب دیں گی؟ ۔ انہوںنے
کہاکہ آخری وزارت سے ہاتھ دھونے کے بعد فردوس عاشق اعوان سرکاری دفتر کی کراکری تک اپنے گھر لے گئی تھیں۔قادر پٹیل نے کہاکہ فردوس صاحبہ آپ نے صحیح کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل ورسوا ہوجاتا ہے۔ قادر پٹیل نے کہاکہ فردوس صاحبہ کیا وجہ ہے کہ آپ کے وزیر بنتے ہی نیب نے آپ کے خلاف انکوائری بند کردی؟ ۔