اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ افسران اور سٹاف نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا سپریم کورٹ افسران نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحائف دئیے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب سے چیف جسٹس پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کار کردگی میں سٹاف کی اہمیت سے انکار نہیں عدالتی نظام میں سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہی سٹاف
کے تعاون کے بغیر انصاف کی فراہمی جیسا مشکل ٹاسک مکمل نہیں کیا جاسکتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے عہدے کی معیاد کے دوران سٹاف کی کارکردگی کو خود مانیٹر کیا سٹاف کی اچھی کارکردگی کے باعث ہی ادارے نے اچھے نتائج دئیے امید ہے سٹاف آ ئندہ بھی دلجوئی سے کام جاری رکھے گا۔ تقریب میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں سپریم کورٹ افسران نے بھی چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور تحائف دئیے۔