پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ احسان نیازی پولیس کے آنے سے پہلے ہی فرار

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلا ء میں شامل وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پولیس چھاپے سے قبل گھر سے فرار ہو گئے ،پولیس افسران نے گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق پی آئی سی میں

توڑ پھوڑ اورساتھی وکلاء کو اشتعال دلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ پہلے ہی فرار ہو گئے ۔پولیس افسران کے مطابق ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، گرفتاریوں کے حوالے سے ہم پر کوئی دبا ئونہیں، جس نے بھی قانون شکنی کی اسے گرفتار کیا جائے گا۔ جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حسن نیازی وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کے علاوہ وزیر اعظم کے ناقد حفیظ نیازی کا بیٹا بھی ہے۔وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کے دفتر کی حفاظت پر رینجرز کی تعیناتی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیچارا آئی جی اپنی جان چھڑا رہا ہو گا۔ انہوں نے فیاض چوہان اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ن لیگ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ وکلا ہی تھے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ان کی اپنی بار کی سیاست ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…