اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اربوں روپے کا فراڈ کرنے والااہم مہرہ گرفتار، عام عوام کولوٹنے والا یہ شخص کون نکلا اورلوٹ مار کیلئے کونسا حربہ اختیار کیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن )قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے اہم مہرے کو گرفتار کر لیا، ملزم نے تھری الائنس کمپنی کے فرنچائز میں ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کے نام پربھاری رقم وصول کی ، تھری الائنس اسکینڈل بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ہے جس میں سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کر

اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا، حالیہ گرفتاری سے مرکزی ملزمان تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،نیب بلوچستان نے مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو کلیم جمع کروانے کی ہدایت قومی احتساب بیورو بلوچستان نے عوام الناس سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی تھری الائنس کے اہم مہرے مری آباد فرنچائز کے مالک ندیم جگا کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نے تھری الائنس کمپنی کے نام پر ہزاروں لوگوں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کے نام پر بھاری رقم وصول کی، تھری الائنس اسکینڈل بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ہے جس میں سادہ لوح عوام کو منافع کا لالچ دے کر اربوں روپے کا فراڈ کیا گیا، حالیہ گرفتاری سے مرکزی ملزمان تک رسائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ملزم کو تفتیش کے لئے نیب بلایا گیا تا ہم وہ پیش نہیں ہوا ، ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب بلوچستان ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست ضمانت خارج کردی۔واضح رہے نیب بلوچستان کو چند ماہ قبل بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں، جن میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ 3A الائنس نامی کمپنی کے مالک کاشف قمر اور اسکے کاروباری پارٹنرز مختلف اوقات میں کاروبار میں منافع بخش سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر سادہ لوح عوام سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔نیب کو ملنے والی شکایات اور ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا کہ 3A الائنس نامی کمپنی نے کوئٹہ سمیت اندرونِ بلوچستان اور سندھ کے چندشہروں میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے اربوں روپے سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے، سرمایہ کاری کرنے والوں کو کچھ عرصہ منافع کی رقم بھی دیتے رہے لیکن اچانک تمام دفاتر بند کر کے روپوش ہو گئے۔عوام الناس کی جانب سے شکایات موصول ہونے اور ابتدائی چھان بین کے بعد نیب بلوچستان نے تھری الائنس کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تحقیقات کے دوران فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے نیب بلوچستان کی انٹیلی جینس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم مرکزی ملزمان روپوش ہوگئے، نیب بلوچستان انٹیلی جینس ٹیم کی مسلسل نگرانی اور ممکن گرفتاری سے بچنے کیلئے نیب کو کیس میں مطلوب ایک اہم ملزم ندیم جگا نے ضمانت قبل از گرفتاری کی کوشش کی جسے ھائی کورٹ کے جج نے خارج کر دی ۔ ملزم کو احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔نیب بلوچستان نے تھری الائنس مری آباد فرنچائز کے متاثرین کو کلیم جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…