ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

وکلاء کی غنڈہ گردی کے پیچھے کون سی دو معروف اہم سیاسی شخصیات ہیں، نام سامنے آ گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کی غنڈہ گردی کے پیچھے امن دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتوں نے اس بہیمانہ واقعے کو سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسی صورتحال میں تبدیل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن بزدار حکومت نے بروقت حکمتِ عملی سے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ساری صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور تمام متعلقہ حکام سے

رابطے میں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا سمیت دیگر چینلز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی نشاندہی سے حکومت ان شر پسند عناصر کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جن کا بیگم صفدر اعوان اور حمزہ شہباز سے قریبی تعلق ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وہ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر اور بزدار حکومت کے نمائندے کے طور پر دونوں مشتعل فریقین میں تصفیہ کرانے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے حکومت کے اس عزم کابھی اعادہ کیا کہ آئندہ کسی گروہ کو صوبے کاامن و امان خراب کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…