ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں،عالمی بینک نے اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی معیشت بارے خوشخبری بھی سنا دی

datetime 12  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگوون پچھامیتھو نے کہاہے کہ خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں،2047 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے،پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا۔

جمعرات کو عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگوون پچھامیتھو نے آل پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بجلی کی قیمتیں پاکستان میں زیادہ ہیں،پاکستان کی حکومت معیشت میں اصلاحات لا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت کو سنبھلنے کیلئے تین چار سال لگیں گے۔2047 تک پاکستان کی معیشت بڑی معیشتوں میں شامل ہو سکتی ہے،پاکستان لائسنسنگ کے موجودہ قوانین تک سرمایہ کاری کا جی ڈی پی میں تناسب دس فیصد سے کم رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معیشت کی بہتری کیلئے اصلاحات کرنا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بڑے کاروباری لوگوں کیلئے بہت آسانیاں جبکہ ایس ایم ایز کیلئے بہت قوانین ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑے کاروباری افراد ایک فون کال پر اپنے مسائل حل کرا لیتے ہیں،ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگوں کو بہت سے قوانین پر پورا اترنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ویت نام پاکستان سے کہیں زیادہ آگے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات لاکر ویتنام نے اپنی برآمدات 100 ارب ڈالر سے زیادہ کرلیں جبکہ پاکستان 25 ارب ڈالر تک رہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان کو سرکاری شعبے کی بجائے نجی شعبے میں اپنا مستقبل سوچنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…