ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزاد والاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے، سپریم کورٹ نے انتباہ کردیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آ باد( آن لائن )سپریم کورٹ نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی،جسٹس عمر عطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ کی تمام عمارتوں کوریگولرائزکریں، ایسانہ ہوچک شہزادوالاحال بنی گالہ میں بھی ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ 3 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس پرکام شروع کردیا،پلانٹس پر 4 ارب روپے لاگت آئیگی،بنی گالہ میں انٹرنل سیوریج نیٹ ورک بنارہے ہیں۔ممبرپلاننگ سی ڈی اے نے کہا کہ ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،وزارت منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ہم نے رائے دی،حکم نہیں،اپناذہن استعمال کریں۔جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ بنی گالہ کے زون 3 میں آتاہے؟ممبرپلاننگ نے کہا کہ بنی گالہ زون نمبر 4 میں آتاہے،ماسٹرپلان کی نظرثانی میں 6 سے 8 ماہ لگ سکتے ہیں،ماسٹرپلان نظرثانی کیلئے عالمی کنسلٹنٹ ہائرکررہے ہیں،جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کتناپانی راول ڈیم میں جارہاہے؟اندرونی سیوریج کانظام کب تک مکمل ہوگا،ممبرپلاننگ نے کہا کہ وزرات منصوبہ بندی سے بھی رائے لینی ہے،عدالت کے تمام احکامات کوبھی مدنظررکھاجارہاہے، عدالت نے بنی گالہ کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…