لاہور (آن لائن) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بدھ کے روز ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث وکلاء کے خلاف درج کئے گئے دو مقدمات تھانہ شادمان پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث جہاں 24وکلاء کو مقدمات میں نامزد کیا
وہاں پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کا نام ایف آئی آر سے غائب کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی ہنگامہ آرائی میں پیش پیش رہے۔ ہنگامہ آرائی کی مختلف فوٹیج میں حسان نیازی پولیس پر پتھرائو کرتے ہوئے اور پولیس وین کو آگ لگانے میں بھی پیش پیش دکھائی دئیے۔ ہنگامہ آرائی کے حوالے سے ڈیوٹی پر معمور بعض پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے منع کیا گیا تھا۔ ایک احتجاجی وکلاء پر لاٹھی چارج نہیں کرنا۔ بدھ کے روز پی آئی سی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے قبل سی سی پی او لاہور نے پی آئی سی کے باہر پولیس کی 5 پانچ ریزرو تعینات کر رکھی تھیں۔ جو ہنگامہ آرائی کے دوران خاموش تماشائی بنی رہیں اور بل آخر پی آئی سی میں دو گھنٹے تک میدان جنگ بنے رہنے کے بعد پولیس کے مقامی ڈی ایس پی نے سی سی پی او کو مشورہ دیا کہ اب وکلاء پر لاٹھی چارج کیا جانا چاہئے سی سی پی او کی اجازت کے بعد وکلاء پر لاٹھی چارج کا آغاز کیا گیا۔



















































