اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اگر یہ کام کیا جائے تو حکومت با آسانی 10ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کر سکتی ہے، انتہائی مفید مشورہ دے دیا گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) این ٹی این ہو لڈر زکی تعداد47لاکھ ہونے کے باوجود ٹیکس گوشواروں کی تعداد 15لاکھ جبکہ کمرشل میٹرز کی تعداد31لاکھ ہونے کے باوجود صرف 4لاکھ کا رجسٹرڈ ہونا لمحہ فکریہ ہے،جب تک نظام میں پائے جانے والے سقم دور نہیں ہوتے ٹیکس نیٹ نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے ”ٹیکسیشن کا مشکل نظام اور ہماری معیشت“ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر مختلف ما رکیٹوں کے عہدیدار اور تا جر کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔انہوں نے کہا کہ تا جر معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے انہیں ٹیکس نظام کے پیچید ہ قوانین میں الجھا نے کی بجا ئے اگر آسان اور سادہ نظام میں لا یا جا ئے تو حکومت بآسانی 10ہزار ارب روپے ٹیکس کی صورت میں اکٹھا کر سکتی ہے۔ بد قسمتی سے 70سال میں تا جروں کی آسانی کیلئے سا دہ اور ایک صفحے کی ریٹرن اردو/انگلش میں نہیں لا سکے تو 47لاکھ این ٹی این ہو لڈر سے گو شو ارے کس طر ح جمع کر وا ئے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 31لاکھ کمر شل میٹرز میں سے صرف 4لاکھ لوگ رجسٹر ڈہیں اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔85فیصد ٹیکس اہداف ود ہولڈنگ کی صورت میں اکٹھا کر لیا جا تا ہے جبکہ با قی 15فیصد کیلئے پو رے ملک کی تاجر برادری کو ہلکا ن کیاہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی مقامی لوگوں سے جوائنٹ ونچر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لئے حکومت اپنے لوگوں کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرے۔آج ملک میں تجارتی سرگرمیاں مانند پڑ رہی ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کار ایسے حالات میں کبھی بھی اپنا پیسہ لگانے کے لئے راغب نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…