جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حسن علی کی ریمپ واک پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب میری فکر کرنے کیلئے میرے مداح کافی ہیں ، آپ پریشان نہ ہوں ، بہت جلد کیا کرنے والا ہے ؟ قومی  فاسٹ بائولرکا ایسا بیان نے بھارتی عوام کو آگ بگولہ کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہونے کے باوجود ریمپ پر واک کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے تاہم انہوں نے بھارتی مداحوں کو لاجواب کردیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گزشتہ 2 ماہ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ان فٹ ہونے کے باعث ناصرف دورہ آسٹریلیا سے باہر ہوئے بلکہ وہ قائدآعظم ٹرافی کے کسی

ایک میچ میں بھی شرکت نہ کرسکے اور اب سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہیں۔حسن علی ڈاکٹرز کی ہدایات کے برعکس آرام کرنے کے بجائے 3 روز قبل لاہور میں ہونے والے برائیڈل فیشن شو میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے دلہے کا لباس پہن کر جلوے بکھیرے اور ساتھ میں اپنا مخصوص جنریٹر والا ایکشن کرکے سب کو محظوظ بھی کیا تاہم ایسا کرنا انہیں مہنگا پڑگیا اور ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔‎سلطان محمود نامی مداح نے ٹوئٹ میں حسن علی کی ویڈیو بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ یہ بھائی شادی کے بعد سے ان فٹ ہیں اور ان کی کمر میں تکلیف ہے لیکن یہ ماڈلنگ کے لئے فٹ ہیں۔حسن علی پر تنقید کرنے والوں میں بھارتی مداح بھی پیش پیش رہے، بھارتی مداح نتیش سکسینا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حسن علی پسلیوں میں تکلیف کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں لیکن مداح انہیں ریمپ پر واک کرتا دیکھ رہے ہیں۔نیوز اسٹیٹ نامی بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے بھی حسن علی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایک ٹوئٹ میں نیوز اسٹیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ حسن علی کو ریمپ پر واک کرتا دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ ان کی پسلیوں میں تکلیف ہے اور ان کے اس عمل کے بعد پاکستانی مداح مخمصے میں ہیں کہ کیا حسن علی واقعی ان فٹ ہیں یا وہ غلط بیانی کرکے ٹیم سے باہر ہوئے۔فاسٹ بولر نے پاکستانی مداحوں کی تنقید کا تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیا. فاسٹ بولر نے بھارتیوں کی جانب سے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں نے 70 فیصد ریکوری حاصل کرلی ہے، میری فکر کرنے کے لیے میرے مداح کافی ہیں، آپ کو فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں    ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…