ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بلاک  کردیا،فیس بک پیج  کیوں بند ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بْک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کردیا۔5 لاکھ سے زیادہ فالوورز والے مذکورہ فیس بْک پیج کے حوالے سے ترجمان کراچی کے جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بْک پیج کشمیریوں کی

حمایت پر بند ہوا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاونٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کراچی کا پیج بھی شامل ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاونٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ،فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاونٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…