ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئندہ عام الیکشن میں کونسی پارٹی حکومت بنا لے گی؟ پی ٹی آئی رہنما وسابق وفاقی وزیر نے بڑا انکشاف کر دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے ملک میں سیاست کامعیار بدل گیا ہے اور اب پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ اور ان کے حواریوں کو بھی کرپشن اور لوٹ مار کا دھندا چھوڑ کر اسی معیار پر آنا ہوگا ، حکومت کی ترجیحات غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے

والوں کو ایمر جنسی طرز پر اقدامات اٹھاکر قومی دھارے میں شامل کرنا ہے جس کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنمائوں اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا  کہ سابقہ حکمرانوںنے عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے نمودونمائش پر زیادہ توجہ مرکوزرکھی لیکن موجودہ حکومت عوام کو قومی دھارے میں شامل کر رہی ہے جس سے  ملک کو پائیدار ترقی میسر آئے گی ۔ ’’ احساس پروگرام ‘‘ میںپسے ہوئے طبقات کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی اس طرح مالی معاونت کی جائے گی جس سے وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران ہر وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے بارے میں سوچتے ہیں اورانہیںزیر بحث لاتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں چین کے کامیاب پروگرام کو سٹڈی کر کے اس سے استفادہ کیا جارہا ہے اور اس کے لئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی او رمسلم لیگ (ن) میںنے مانوں کی رٹ چھوڑکرملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کو مثبت تجاویز دے جنہیں زیر غورلایا جائے گا۔ اگر دونوں جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ منفی ہتھکنڈوںکے ذریعے حکومت کودبائو میں لے آئیں گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ بھی ملک میںتحریک انصاف حکومت بنائے گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…