ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سٹریٹ کرائم کی روک تھام، انتہائی ایکشن لے لیا گیا ، بڑاحکم جاری

datetime 10  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے تشکیل دیے گئے شاہین اسکارڈ نے کام شروع کر دیا۔ منگل کو آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے شاہین اسکارڈ میں شامل افسران و جوانوں سے خطاب کیا،آئی جی نے شاہین اسکارڈ میں

فرائض منصبی انجام دینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ شاہین اسکارڈ ایڈیشنل ایس پی کیپٹن ذیشان حیدر کی زیر نگرانی فرائض انجام دے گا۔انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ کی تمام تر سرگرمیاں ایڈیشنل ایس پی ذاتی طور پر دیکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ جدید اسلحہ اور وائرلیس سیٹ سے لیس ہوگا۔انہوںنے کہاکہ تمام جوان دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ کا استعمال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ شاہین اسکارڈ شام کے اوقات زیادہ طرح پارکوں سیرگاہوں کے اردگرد موجود رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ مانیٹر کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ دوران چیکنگ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ شاہین سکارڈ شہریوں کی خدمت کے لیے رول ماڈل کی مثال قائم کرے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…