یوں توان دنوں عمران خان اورریحام خان کی علیحدگی معاملہ ہرجگہ زیربحث ہے اورریحام خان پرمبینہ طورپرالزام لگایاجارہاہے کہ اس نے امیرہونے کے لئے عمران خان سے شادی کی تھی لیکن دنیامیں ایسی
خاتون بھی ہیں جس نے دولت مند بننے کے لئے سب کوپیچھے چھوڑدیا۔یوں تو دنیا میں سیکڑوں لوگ ارب پتی ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں خواتین کی بھی بڑی تعداد انہی میں امریکا کی ایک خاتون نے دولت جمع کرنے میں دنیا کی سب خواتین کو پیچھے چھوڈ دیا ہے اور اب تک ان کے اثاثے 37 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔ایک امریکی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرکے ارب پتی افراد کی فہرست286 خواتین بھی شامل ہیں جو کل ارب پتی لوگوں کا 12.3 فیصد بنتا ہے جب کہ یہ ارب پتی خواتین کل 114.6 ارب ڈالر کی مالک ہیں اور سب سے کم عمر ارب پتی خاتون صرف 33 سال کی ہیں۔ میگزین کے مطابق ان خواتین میں سے صرف 17 فیصد ایسی ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے دولت کمائی جبکہ باقی ماندہ کو یہ دولت وراثت میں ملی ہے، یہ ارب پتی خواتین زیادہ تر امریکا میں ہیں جب کہ کاروبار میں خواتین کی دلچسپی سے اس بات کا امکان ہے کہ 2015 میں ان کی تعداد میں اضافہ ہوجائے گا۔دنیا کی امیر ترین ارب پتی خاتون شمالی امریکا کی رہنے والی کرسٹی والٹن ہیں جس90 کروڑ ڈالر کے اثاثے موجود ہیں لیکن یہ دولت انہیں اپنے شوہر جان والٹن کی 2005 میں موت کے بعد ہاتھ آئی جو کہ وال مارٹ سام والٹن کے بیٹے تھے اور اپنے باپ کی موت کے بعد ساری دولت کے مالک بن گئے تھے۔ کرسٹی نےاپنی دولت کو مزید بڑھانے کا منصوبہ بناتے ہوئے فلمی دنیا میں قدم رکھ کر ایک فلم بھی بنا ڈالی۔ دوسری امیر ترین خاتون لیلانے بیٹن کورٹ کا تعلق یورپ سے ہے جن کے پاس 31 ارب اور 30 کروڑ ڈالر کے اثاثے ہیں اور انہیں دنیا کی معمر ترین ارب پتی خاتون کا شرف بھی حاصل ہے کیونکہ وہ رواں سال 92 سال کی ہوگئی ہیں۔ بیٹن کورٹ نے اپنے والد کا کاسمیٹکس کے بزنس میں ساتھ دیا اور ان کی وفات کے بعد پوری دولت کی حق دار ٹھہریں۔ یورپ اور امریکا ارب پتی لوگوں کے گھر ہیں جہاں بالترتیب 775 اور 609 ارب پتی لوگ بستے ہیں اوردنیا کی دولت کے بڑے حصے کے مالک ہیں۔
ریحام کیاچیزہے ،امریکی خاتون امیربننے کےلئے سب کوپیچھے چھوڑگئی ،سپیشل رپورٹ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































