لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق چھٹیاں 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی اور تاحال چھٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے
گزشتہ برس سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے ان چھٹیوں کو 15 فروری تک بڑھا دیا گیا تھا۔ اس طرح پنجاب کے تمام نجی و سرکاری سکول 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں گے۔