اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین کمیشن کیس پر سماعت کے دور ان (ن)لیگ سے مزید مواد فراہم کر نے کی ہدایت کی ۔پیر کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر سردار الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔ دور ان سماعت (ن )لیگ اور تحریک انصاف کے وکلاء اور پیمرا کے وکیل الیکشن کمیشن کے
سامنے پیش ہوئے ۔ قائمقام چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آپ درخواست سے متعلق مواد تو جمع کرائیں۔وکیل درخراست گزار نے بتایاکہ ہم نے اس کیس میں پیمرا کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔وکیل تحریک انصاف کے مطابق انہوں نے اپنے درخواست میں صرف دال میں کالا لکھا ہے، الیکشن کمیشن نے ن لیگ سے مزید مواد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔