شرقپور شریف (این این آئی) پانچ روز قبل لا پتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہو گئی، سفاک ملزمان نے قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ بھی لگا دی۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب کا رہائشی محمد سیف پانچ روز قبل 4 چک رسالہ سے چوڑا دیوان آتے ہوئے لاپتہ ہو گیا۔ گزشتہ روز غلہ منڈی چار چک رسالہ سے کچھ فاصلے
سے محمد سیف کی نعش برآمد ہو گئی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگانے کے بعد سڑک کنارے پھینک دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول چند روز قبل ہی ساؤتھ افریقہ سے واپس آیا تھا۔