اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ خواب سے حقیقت بن رہا ہے۔ ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم آج نوجوانوں سےکیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو ملک کی
معاشی طاقت بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے نئے کاروبار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سب سے اہم موقع دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے نے نوجوانوں میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔