جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ،  ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ۔ پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا۔ایونٹ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے۔ حیدر علی نائب کپتان مقرر،

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ  سمیت دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث اور محمد حریرہ شامل ہیں ۔ محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر اور قاسم اکرم اسکواڈ کا حصہ جبکہ عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ اعجاز احمد ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا،قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔ سلیم جعفر کے مطابق روحیل نذیر کپتان برقرار، ملتان کے 16سالہ محمد شہزاد اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ، یکم ستمبر 2000 یا اس سے کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے  اہل تھے،جونیئر سلیکشن کمیٹی نے  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے  لیے  قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا، امید ہے منتخب کردہ تمام کھلاڑی ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…