اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ ڈیل کے پہلے حصے کے مطابق نواز شریف بیرون ملک چلے گئے ہیں ، دوسرا حصہ یہ ہے کہ ان کی صاحبزادی مریم نواز خاموش رہیں گے اور سیاست پر کوئی بات نہیں کریں گی جبکہ ڈیل کے تیسرے کے مطابق ان ہائوس تبدیلی ہو گی ۔ ان ہائوس تبدیلی کیلئے شاہ محمود قریشی فیورٹ امیدوار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دس دن سے جو ہوا جس طریقے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میںتوسیع کیلئے نااہلی کا مظاہرہ کیا گیا اس کے بعد
سیاسی طور پر بہت کچھ تبدیل ہو رہا ہے ۔ جن پتوں پر اُن کو تکیہ ہے وہ ان کو ہوا دینے لگے ہیں۔جب کہ دوسری جانب شیری رحمن نے بھی شاہ محمود قریشی کا نام لیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی وزارت اعظمی کیلئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں ۔ عارف نظامی نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو وعدہ خلافی ، دانستہ چالاک بننے کی کوشش اور اداروں کیساتھ اختیارات کی ہوا لے ڈوبے کی گی ۔ آنے والا مہینہ پاکستانی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہے ۔