ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کی درجہ بندی پاکستان کتنی سے پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے،جانئے

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کمینارا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان ساتو یں سے پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے پچھلے سال کی نسبت صورتحال مزید خراب ہوئی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو زراعت کی نمو میں چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے 22ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں

منعقدہ ڈیجیٹلائزڈ دنیا میں خوراک کے حصول کے عنوان پر منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی نے ایس ڈی پی آئی کے تعاون سے کیا تھا یورپین یونین کی سفیر نے کہا کہ یورپین یونین کسی بھی ملک یا خطے میں خوراک کے عدم تحفظ کی درجہ بندی کے لئے) i(ntergrated Phaseانٹگریٹٹڈ فیز فوڈ سیکیورٹی کا استعمال کرتی ہے اور آئی پی سی گلوبل رپورٹ 2018 کے مطابق پاکستان میں خاص طور پر سندھ میں تھرپارکر ، عمر کوٹ ، اور سانگھڑ اضلاع میں غذائی قلت کے کے زیادہ تر افراد رہتے ہیں جن کی تعداد قریب 20لاکھ ہے بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قمر الزمان نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف کسانوں کو منڈیوں بارے آگاہی فراہم ہو سکتی ہے بلکہ کسی بھی بحران کی آمد سے پہلے ہی ان کو آگاہی فراہم کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ پیداواری صلاحیت کو بھی بڑھانے میںمددگار ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ صرف پیدوار پر توجہ نہ دی جائے بلکہ تحقیق کے لئے صرف آمدن کو مدنظر نہ رکھا جائے بلکہ کاشتکاروں کے منافع پر بھی مدنظر رکھا جائے ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام سے 9ملین مستفید ہونے والی خواتین کو مفت موبائل فون فراہم کرنے کے حوالے سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور اس نئے پلیٹ فارم کے زریعے خواتین کاشکاروں کو منڈیوں کے بارے معلومات فراہم کی جائیں گی اور اس سے فصلوں کی بیجائی اور کٹائی بارے میں اور نقصانات سے بچنے کے لئے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ سیشن سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ، ڈاکٹر اللہ بخش،ڈاکٹر بابر شہباز، فلپائین یونیورسٹی کے ڈاکٹر آرنلڈ الپینو، نمل یونیورسٹی میانوالی کے ڈاکٹر ملک جہان خان، بارانی زرعی یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد جہانزیب چیمہ، اور ڈاکٹر محمد سعید نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…