منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فتنوں کے خاتمے کے لیے علماء کے درمیان رابطے وقت کی ضرورت ہے، سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز کی حافظ طاہر محمود اشرفی سے ملاقات میں گفتگو

datetime 5  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد سے تمام مسائل کا حل نکلے گا۔ اسلام کے نام پر دہشت گردی اور انتہا پسندی پھیلانے والوں نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ مملکت سعودی عرب مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے۔ پاکستان کے علماء و مشائخ، فوج او ر عوام نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ فتنوں کے خاتمے کے لیے علماء کے درمیان رابطے وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بات مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدروفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے دارالافتاء سعودی عر ب میں ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، دنیا کو اسلام اور مسلمانوں سے،خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ وحشت اور دہشت پھیلانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مملکت سعودی عرب کی قیادت، علماء اور عوام مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔ مملکت سعودی عرب پاکستان کے علماء ومشائخ کوبہت احترام سے دیکھتی ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مفتی اعظم سعودی عرب کو کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تین ماہ سے کرفیو ہے کشمیری کس حال میں ہیں کسی کو خبر نہیں ہے۔ کشمیر او رفلسطین امت مسلمہ کے مسائل ہیں جن کے حل کے لیے ہر سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت سعودی عرب امت مسلمہ کا مرکز ہے مرکز کے بغیر امت کی وحدت ممکن نہیں ہے،پاکستان کسی سیاسی و عسکری قیادت اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ پاکستان کسی ایسے اتحاد میں شامل نہیں ہوسکتا جس کا مقصد اسلامی اور عرب ممالک کو کمزور کرنا ہوگا۔ پوری دنیا پر واضح ہے کہ مملکت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اختلافات پیدا نہیں کئے جاسکتے۔

انہوں نے مفتی اعظم سعودی عرب کو بتایا کہ پاکستان علماء کونسل لاہور میں دارالافتاء پاکستان قائم کر چکی ہے جس کی توسیع پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کا مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ پاکستان جنگ کاحامی نہیں ہے لیکن اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہیاور پاکستان کی فوج جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مفتی اعظم سعودی عرب نے پاکستان اور عالم اسلام کے لیے خصوصی طور پر دعا کروائی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…