اسلام آباد (این این آئی) امریکی سفارت خانے نے ویزا گھر مہیا کرنے کا آپشن متعارف کرا دیا۔ امریکی سفارت خانہ کے مطابق اب امریکی ویزا ہوم ڈیلیوری سروس کے زریعہ گھر بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔ امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکی ویزا گھر پہنچنے کے بعد صارف کو کیش آن ڈیلیوری پر فیس ادا کرنا ہو گی۔امریکی سفارت خانہ کے مطابق فیس سات سو پاکستانی روپے ہے۔
امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکی سفارت خانہ پاسپورٹ اور ویزا کسی بھی پاکستانی پتے پر بھیجے گا۔امریکی سفارت خانہ کے مطابق صارف کو اس سروس کے حصول کے لیے درخواست جمع کراتے ہوے پریمیم ڈیلیوری کا آپشن اختیار کرنا ہو گا۔امریکی سفارت خانہ کے مطابق یہ ایک نئی سروس شروع کی گئی ہے۔