جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

وزارتوں میں مداخلت، ق لیگ کے صبر کا پیمانہ لبریز،حکومت نے بڑی یقین دہانی کروادی

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، مسلم لیگ ق کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات میں ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے اوروزارتوں میں مداخلت کا شکوہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے وفد نے ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کا شکوہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا اور ارکان کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے۔ق لیگ نے مطالبہ کیا کہ وزارتوں میں مداخلت بند کروائی جائے۔ اس موقع پر حکومتی وفد نے ق لیگ کے تمام وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ملاقات میں حکومتی وفد میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شہزاد ارباب جبکہ، ق لیگی وفد میں چودھری مونس الہی، چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  مسلم لیگ ق کو وفاق اور پنجاب میں ایک اور وزارت ملنے کا امکان ہے۔ مزید برآں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈرنے یا سہمے سہمے رہنے کی ضرورت نہیں، حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے، اپوزیشن جو چاہے کرلے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے، ہم نے حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر ساتھ دیا۔پی ٹی آئی کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ہر بحران میں راپ نکالی۔ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ شہبازشریف نے میرے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں۔ ہسپتالوں میں ایک بیڈ پرتین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں صحت اور تعلیم کے میدان میں جدت لائیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…