اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پانچ سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے ۔ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے الیکشن کمیشن قومی ووٹرز ڈے دو روز قبل منایاگیا جس کی مرکزی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی آج جمعہ کوقائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھائیں گے۔