بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقراررکھتے ہوئے سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین کی درخواست پر سماعت کی۔ دور ان سماعت وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر

نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے کہاکہ 12 دسمبر سے قبل جواب جمع کرا کر ایک کاپی درخواست گزار وکیل کو دیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور کو آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات 12 دسمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کےسابق چیئرمین سعید الہی کو عہدے پر بحال کر رکھا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…