اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پمز میں 26 سالہ  نوجوان کے ایمرجنسی میں چار گھنٹے بغیر علاج معالجے پر ایکشن لے لیاگیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے صحت نے پمز میں 26سالہ نوجوان کی ایمرجنسی میں 4گھنٹے بغیر علاج معالجے پر انکوائری کمیٹی بنانے کی سفارش کردی،جس پر مشیر قومی وصحت نے پانچ رکنی کمیٹی بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے اور اس میں ملوث ملازمین کو قانون کے مطابق سزا دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کمیٹی نے الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے اگلے اجلاس چیئریٹی کے نام پر لینڈ حاصل کرنے کے تمام کاغذات لانے کی ہدایت کردی۔کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرپرسن خوش بخت شجاعت کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا،کمیٹی اراکین کے علاوہ مشیر قومی وصحت سیکٹر ہیلتھ،ٹی بی کنٹرول پروگرام اور این آئی ایچ الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی کے اجلاس میں نوشہرہ سے لائے جانے والے25سالہ نوجوان ڈاکٹر کے جلنے کے تحت برن سنٹر اور پمز میں علاج معالجے بروقت نہ ہونے اور موت واقع ہونے پر لواحقین اور پمز کے ڈاکٹرز نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے پمز نے6گھنٹے لیٹ ہونے کا الزام لگا یا جبکہ لواحقین بمع ثبوت3گھنٹے میں پمز اور4گھنٹے بغیر علاج معالجے کے پمز ایمرجنسی پر الزام لگاتے رہے جس پر چیئرپرسن خوش بخت شجاعت نے مشیر قومی وصحت سے واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کی سفارش کردی،جس پر مشیر قومی وصحت نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے دو اراکین قائمہ کمیٹی سے اور باقی اراکین وزارت سے لیکر ایک ماہ میں رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ٹی بی کنٹرول پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی این آئی ایچ جنرل عامر اکرام نے بتایا کہ چاروں صوبوں میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ذریعے مریضوں کے ٹیسٹ اور دوائیوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔کمیٹی نے ٹی بی کنٹرول پروگرام پر تفصیلی بریفنگ لینے کیلئے اگلے اجلاس تک مؤخر کردی۔

مشیر قومی وصحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کمیٹی کو بتایا کہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو آئی سی ٹی کی حدود تک بنایا گیا ہے،جنوری سے اس کو باقاعدہ طور پر اسلام آباد میں نافذ العمل کردیا جائے گا جس کے ذریعے پرائیویٹ ہسپتال،نجی لیبارٹریز کی فیس،نجی میڈیکل سٹور ودیگر معاملات کو قانون کے دائرے میں لایا جارہا ہے۔انہوں  نے بتایا کہ18ویں ترمیم سے ہیلتھ میں بڑی مشکلات ہیں  جس کیلئے صوبوں کی ساتھ ملکر ورٹیکل پروگرام پر ہرتین ماہ بعد اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں چاروں صوبائی وزرائے صحت اور سیکرٹریز شرکت کرتے ہیں،جس سے اہم بیماریوں ایڈز،ملیریا،ٹی بی سے متعلق حکمت عملی مرتب ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…