ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مشکل وقت میں چھوڑنے والوں کیساتھ کیا کیا جائے گا؟ ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو مشکل وقت میں چھوڑنے والوں کیلئے واپسی کادروازہ بند ہے جنہوں نے پارٹی قیادت اور پارٹی سے غداری کی ہے ان پر واپسی کے دروازے بند ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر یہاں کے قبائلی اور سیاسی روایات کو پامال کیا ہے

ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوفعال بنانے میں اپنا کردارادا کرینگے اب ملک بھر میں پارٹی کو از سر نوتشکیل دیاجائے گا بلوچستان میں سردیوں کے بعد سرد علاقوں میں کنونشن رکھیں گے جبکہ گرم علاقوں میں جلد جلسے اورکنونشن کا انعقاد کرینگے ہم نے ہمیشہ پارٹی کو فعال کرنے میں اپناکردارادا کیا ہے پارٹی چھوڑنے والوں کو کسی بھی صورت واپس نہیں آنے دینگے کیونکہ جنہوں نے پارٹی قیادت اور پارٹی سے غداری کی ہے ان پر واپسی کے دروازے بند ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر یہاں کے قبائلی اور سیاسی روایات کو پامال کیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہر دور میں ملک کی ترقی بقاء اورخوشحالی کیلئے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کی خاتمے کیلئے سب کو اپناکرداراداکرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مفادات رکھنے والوں کو آئندہ کسی بھی صورت آنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ملک کوایٹمی قوت بنا یا ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کی تمام ترحالات کے باوجود مسلم لیگ(ن)کو اس لئے نشانہ بنا یا گیا کہ نواز اور شہباز شریف نے ملک کو ترقی  اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا موجودہ سلیکٹڈ نمائندے عوام کی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتے مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…