اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نے قانونی معاملات نمٹانے کے لئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی،نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قانونی معاملات نمٹانے کے لئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی۔وزیر اعظم کی منظوری سے کابینہ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دئیے گئے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان،
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر معاون، سیکریٹری قانون و انصاف کابینہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔وفاقی سیکریٹری کابینہ کمیٹی کے سیکریٹری اور معاون رکن مقرر کر دئیے گئے۔جوائنٹ سیکریٹری پرائم منسٹر آفس بھی کابینہ کمیٹی کے معاون رکن ہوں گے۔کمیٹی آئینی اور قانونی معاملات،ترامیم سے متعلق امور میں کابینہ کی معاونت کرے گی۔