کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ چیئرمین نیب کے اس بیان کے بعد کہ”اب ہواؤں کا رخ“ بدل رہا ہے اس سے ہوائی قلعوں کو فتح کرنیوالے حکمران نے ہواؤں کو جوں کا توں رکھنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، شاید اس لیے شہباز شریف کی جائیداد اور اثاثے منجمند کرنے کے عمل کا آغاز کیا گیا۔
وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے ساتھ اپنے محسن کو بھی بند گلی میں پہنچا دیا ہے اور اب پتلی گلی سے نکلنے کی راہ کی تلاش میں وہ پارلیمنٹ سے مدد کے خواہاں ہیں اس لیے اب نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ اس میں موجود چور،ڈاکو اور ملک لوٹنے والی اپوزیشن اب نیازی خان کو جمہوریت پسند اور بڑے پیارے پیارے سے لگنے لگے ہیں بقول کے ضرورت کے وقت کسی کو ”ابے“ کا رتبہ دیا جاتا ہے اور اس وقت عمران نیازی جو اپوزیشن رہنماؤں سے ہاتھ ملانا پسند نہیں فرماتے اب ہاتھ باندھے کھڑے ہونے کا عندیہ دے رہے ہیں ہر بھاشن میں گالیوں کے بعد اپوزیشن کے گلے پڑنے والے عمران نیازی اب اپوزیشن کو گلے لگانے کے لیے بے چین نظر آرہے ہیں لیکن متحدہ اپوزیشن اپنے اس یک نکاتی مطالبہ پر قائم و دائم ہے کہ موجودہ حکومت، وزیر اعظم اور قومی اسمبلی ”ٹیسٹ ٹیوب“ ہیں اب آئینی یا قانونی ترمیم تازہ دم اور سو فیصد منتخب اسمبلی ہی کرے گی اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن کی باہمی مشاورت اور اجلاس جاری ہیں اور مناسب وقت پر اس کو پبلک کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ”ہفتہ رفتہ“ کے واقعات نے متحدہ اپوزیشن کے بیانیہ کی تائید کردی اب مزید حقائق بھی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے ساتھ اپنے محسن کو بھی بند گلی میں پہنچا دیا ہے اور اب پتلی گلی سے نکلنے کی راہ کی تلاش میں وہ پارلیمنٹ سے مدد کے خواہاں ہیں