جسٹس گلزاراحمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، حلف کب اٹھائیں گے؟تاریخ کا اعلان کردیا گیا

4  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )جسٹس گلزاراحمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق وزارت قانون کی جانب سے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس تعینات کرنے کا نوٹیفکینش جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی تقرری کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175اور177کے تحت کی گئی۔یادرر ہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت20دسمبر کو ختم ہورہی ہے اور جسٹس گلزاراحمد 21دسمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہیوزیراعظم کونئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی سمری بھجوا ئی گئی تھی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ اسی طرح سنیارٹی اور مدت ملازمت کے لحاظ سے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد21 دسمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور یکم جنوری 2022 کو دوسال بطور چیف جسٹس عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، ان کے بعد جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدہ سنبھالیں گے۔جبکہ 16ستمبر2023 کو اپنی مدت ملازمت پوری کرے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔اسی طرح 17ستمبر 2023 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ ان کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن اکتوبر2024 میں بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گےاور اگست 2025 میں عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ آپ کے بعد بالترتیب جسٹس سید منصور علی شاہ، منیب اختر اور یحی آفریدی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدہ سنبھالیں گے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ جسٹس سید منصور علی شاہ اگست 2025 میں بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ عہدہ سنبھالیں گے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…