اسلام آباد(آن لائن)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے دوران 1.737 ارب ڈالرمالیت کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبرتک کے عرصہ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 1.737 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زرکیں، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.14 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں
سعودی عرب میں کام کرنے والے ورکروں نے 1.757 ارب ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔مالی سال 2017-18 کے ابتدائی 4 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم 1.68 ارب ڈالررہاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2019ئ میں سعودی عرب میں کام کرنیوالے ورکروں نے 420.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال اکتوبرمیں مملکت سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 468.18 ملین ڈالر رہا تھا۔