اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف سے معطل رکن حامد خان نے اپنے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مفاد پرست، زمینوں پر قبضہ کرنے والا، شوگر اور کرپٹ مافیا انہیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا اور اپنی ممبرشپ کے تحفظ کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائیں گے۔شوکاز کے جواب میں
حامد خان نے مزید کہا کہ “پارٹی میرے لیے سب کچھ ہے، میں نے پارٹی کو بہت وقت دیا اور واضح کرتا ہوں کہ پارٹی کسی حالت میں نہیں چھوڑوں گا۔”حامد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پارٹی ورکرز کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ کہ ان کی آواز پارٹی ورکرز کی آواز ہے۔یاد رہے کہ 2 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سینئر و ناراض رہنما حامد خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔