منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

دواسازکمپنیوں کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار ،دوائوں کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے عدالت چلی گئیں

datetime 4  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود دوائوں کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی ،سی ای او ڈریپ کے مطابق 15 سے زائد کمپنیاں دواں کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے عدالت چلی گئیں ہیں . قومی اسمبلی کی ذ یلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوینر نثار چیمہ کی صدارت میں ہوا ۔

جس میں ادویہ ساز اداروں نے ادویات کی قیمتوں پر بریفنگ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی ایسوسی ایشن پی پی ایم اے نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا،ڈریپ حکام کا کہنا تھا15 کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے .کمیٹی کے رکن کمیٹی رمیش لال نے کہا کہ ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا جائے جن کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہورہے ہیں ، اسلام آباد میں مختلف پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز عوام کو لوٹ رہے ہیں ،اسلام آباد انتظامیہ دھیان نہیں دے رہی، ایسے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی جائے . دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا دھندا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ملک کو جعلی وغیرقانونی، غیرمعیاری ادویات سے پاک کریں گے .وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 10 میں سینئر ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کیغیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا، 65 غیرقانونی و اسمگلڈ ادویات کا اسٹاک ضبط کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا . معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قانون شکن عناصرکے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، جعلی ادویات کا دھندا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک کو جعلی وغیرقانونی، غیرمعیاری ادویات سے پاک کریں گے .

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی دواں کے خلاف جڑواں شہروں میں کریک ڈان کے دوران کروڑوں روپے کی دوائیں برآمد کرکے گودام سیل کر دیے تھیمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دوائیں جانوروں کے لیے استعمال ہونے والے اجزاسے بنائی جا رہی تھیں اور فیکٹری بھی گھر میں لگائی گئی تھی . ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اگر غیرملکی پراڈکٹس کی رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام رہے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…