بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے میری10 سال کی خدمات،جنگیں لڑ چکا،آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی،پرویزمشرف نے بڑی اپیل کردی

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سی پی پی)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر آئین شکنی کے الزامات بے بنیاد ہیں، میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ میری نظر میں مجھ پر آئین شکنی کا کیس بے بنیاد ہے، عدالت میں میر ے وکیل سلمان صفدر کو نہیں سنا جارہا۔ میری طبیعت خراب ہے اور ہسپتال میرا آناجانا لگا رہتا ہے۔

میں چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوا تو مجھ کو ہسپتال پہنچایا گیا۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے میری دس سال کی خدمات ہیں اور جنگیں لڑ چکاہوں، میرے اوپر الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔ ایک کمیشن بنایا جائے جو اس کیس میں میری بات سنے اوردیکھے کہ میری کیا حالت ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کمیشن میرا بیان لے تو عدالت میں اس کمیشن کی بات کوسناجائے مجھے امید ہے کہ مجھ کو انصاف ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…