اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کا الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ارکان کے ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن اپوزیشن نے قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کل دو بجے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور ارکان کے ناموں کا اعلان کل کردیاجائےگا۔یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان اور سندھ کے لیے دو ممبران کے تقرر کی منظوری دی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے دونوں ممبران سے حلف لینے سے معذرت کر لی تھی۔