اسلام آباد(این این آئی) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا۔ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق
موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔معاشی آؤٹ لک کی منفی سے مستحکم درجے میں ترقی ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے، حکومت مستقبل میں تیز تر، پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔