ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ لگنے لگے کھلاڑیوں کو کیسے رکھا جاتا ہے ،سابق پی ایس ایل کوچ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )ڈین جونز کو پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بوجھ نظر آنے لگے، سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ بم پروف بسیں اور آرمی کا حفاظتی حصار چکرا کر رکھ دیتا ہے۔ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں ڈین جونز نے پی ایس ایل میچز کے دوران پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈین جونز نے کہا کہ کرکٹرز کو انٹرنیشنل پروازوں سے اترتے ہی بلٹ اور بم پروف بسوں میں

ڈال کر حفاظتی حصار میں لے جایا جاتا ہے، یہ صورتحال ذہن کو چکرا کر رکھ دینے والی ہوتی ہے،کھلاڑی کمروں تک اس طرح محدود ہوتے ہیں جیسے کسی جیل میں ہوں،سکیورٹی والے آپ کو کہیں باہر نہیں جانے دیتے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کے پاس کرنے کیلئے کچھ نہیں اور سوچنے کیلئے بہت وقت ہوتا ہے،وہ ذاتی معاملات پر زیادہ غور کرتے ہیں، یوں ان کا ذہن انہی کا دشمن بن جاتا ہے،وہ فارغ رہ کر سوچتے ہیں کہ کوئی ان کو نشانہ بنا سکتا ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ گذشتہ پی ایس ایل میں کئی کرکٹرز کو پاکستان میں میچ کھیلنے کے لیے اضافی رقم دی گئی،اس فیصلے پر میں نے سخت برہمی کا اظہار کیا، میرا کہنا تھا کہ کیا ان کھلاڑیوں کی زندگیاں ہم سے زیادہ قیمتی ہیں، حیرت کی بات ہے کہ کئی کرکٹرز سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان جانے سے انکاری تھے لیکن اضافی معاوضہ ملنے پر کھیلنے کو تیار ہوگئے،اس سوچ پر میں تذبذب کا شکار ہوں، کیا پیسہ سکیورٹی سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…