جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہبازشریف نہیں لیکن پنجاب میں پھر بھی شہباز کی حکومت ! عمران خان نے عثمان بزدار اور چوہدری برادران کو بڑا جھٹکا دیدیا، ایسا کام کردیا کہ شہبازشریف بھی حیران رہ جائینگے

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب میں براہ راست بیوروکریسی میں کی جانے والی زبردست اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں شہباز شریف کی باصلاحیت ٹیم واپس آگئی لیکن اس عمل کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا سابق وزیراعلیٰ کیخلاف کرپشن کا اپنا بیانیہ زنگ آلود ہوگیا۔

سینئر صحافی انصار عباسی کی روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق نئے انتظام میں تمام اہم عہدے شہباز شریف کے من پسند افسران کو دیے گئے ہیں جو شہباز شریف کی گزشتہ 10؍ سالہ حکومت میں ترقی اور حکمرانی سے متعلق کاموں کے ذمہ دار تھے۔ ان میں سے اکثر افسران کے پاس اہم منصوبوں کی ذمہ داریاں تھیں جو مسلم لیگ نون کی پہچان سمجھے جاتے ہیں جیسا کہ اورنج ٹرین، ملتان میٹرو، انڈر پاسز اور لاہور کے بڑے پروجیکٹس، نندی پور پاور پروجیکٹ۔ درجن بھر افسران، جنہیں اب واپس عثمان بزدار حکومت میں واپس لایا گیا ہے، براہِ راست شہباز شریف کے ساتھ چیف منسٹرز سیکریٹریٹ میں کام کرتے تھے۔ تاہم، بیوروکریسی میں کوئی لوگ اس شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح کامیابی سے ان باصلاحیت افسران سے کام لے پائیں گے یا نہیں۔ نئی بیوروکریٹک ٹیم جسے پنجاب میں پی ٹی آئی کی تمام بیماریوں کا سبب قرار دیا جا رہا تھا، کی قیادت میجر (ر) اعظم سلیمان کر رہے ہیں جو صوبے کے نئے چیف سیکریٹری ہیں اور وہ شہباز شریف کے دور میں پانچ سال تک انتہائی پرتعیش عہدے سی اینڈ ڈبلیو کے سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ شہباز شریف نے ترقی میں اس قدر دلچسپی دکھائی کہ انہوں نے کبھی سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر کا تقرر نہیں کیا اور براہِ راست سیکریٹری اعظم سلیمان کے ساتھ رابطہ رکھتے تھے۔

اعظم سلیمان نے پنجاب اور لاہور میں بڑے پروجیکٹس پر عمل کے معاملے میں بہت زبردست کارکردگی دکھائی۔ اعظم سلیمان کسی بھی طرح کی بے وقوفی کو برداشت نہیں کرتے تھے اور شہباز شریف کے من پسند افسر تھے۔ ذرائع کے مطابق، شہباز شریف میجر اعظم کو اس قدر پسند کرتے تھے کہ گریڈ 22؍ میں ترقی ہونے کے باوجود انہیں اے سی ایس ہوم پنجاب میں پانچ سال کیلئے مقرر رکھا گیا، یہ کسی کیلئے سب سے طویل عرصہ ہے۔

عجیب بات ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی ان پر ماڈل ٹائون سانحے کا الزام عائد کرتی رہی تھی۔ نبیل اعوان، عبداللّٰہ سنبل، ندیم محبوب، جاوید قاضی، ساجد داہل وغیرہ جیسے تمام بہترین ڈی ایم جی / پی اے ایس افسران شہباز شریف کے ماتحت بطور سیکریٹری ٹو چیف منسٹر برائے ڈویلپمنٹ، عملدرآمد اور رابطہ کاری کام کر چکے ہیں۔ سیکریٹریٹ میں کچھ افسران پنجاب میں گورننس اور ترقی کے امور کے ذمہ دار تھے۔ نئی اکھاڑ پچھاڑ میں ان سب کو اہم عہدے دیے گئے ہیں۔ نبیل اعوان کو سیکریٹری ہیلتھ اور ساتھ ہی لائیو اسٹاک کا سیکریٹری لگایا گیا ہے۔ اسد سنبل فنانس کے سیکریٹری ہیں، ندیم محبوب کو سیکریٹری ہائوسنگ بنایا گیا ہے تاکہ وہ وزیراعظم کے ہائوسنگ ویژن پر عملدرآمد کر سکیں، جاوید قاضی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ مقرر ہوئے ہیں اور یہ سیاسی اور انتظامی لحاظ سے انتہائی اہم شعبہ ہے۔ ساجد داہل کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…