جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

ملتان روڈ رکشہ دھماکے میں ڈرائیور کو کلین چٹ مل گئی ، مبینہ دہشت گرد نے کیسے کپڑے پہن رکھے تھے؟ خاکہ تیار

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن )ملتان روڈ رکشہ دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو دن قبل رکشے میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے رکشہ ڈرائیور کو کلین چٹ دے دی۔

رکشہ ڈرائیو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبینہ دہشت گرد کا حلیہ بتا دیا۔رکشہ ڈارئیور محمد رمضان کی مدد سے مبینہ دہشت گرد کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی جو شیرا کوٹ سے رکشہ میں بیٹھا اور بارودی مواد نصب کیا۔اداروں نے مبینہ دہشت گرد کی تلاش شروع کر دی ہے۔جب کہ رکشہ ڈرائیور کے بیان کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے سے بھی تصدیق کر لی گئی ہے۔ ملتان روڈ پر ہونے والے رکشہ دھماکے کے حوالے سے مختلف قیا س آرائیاں پھیلتی رہیں ،بم دھماکے کے حوالے سے پہلے یہ اطلاع آئی کہ چوبرجی کے قریب بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹ گیا ہے۔جس سے تین افراد جھلس گئے ہیں دوسری اطلاع یہ ملی کہ رکشہ کا ناقص سلنڈر پھٹ گیا ہے جس میں تین افراد سوار تھے جو زخمی ہیں، جائے وقوعہ کے حوالے سے لاہور کے مقامی نیوز چینل نے یہ خبردی کہ جائے وقوعہ ایل او ایس کا نالہ ہے لیکن آخری اطلاع پر تصدیق ہوئی کہ یہ بم دھماکہ ہے۔جب کہ سی ٹی ڈی نے ملتان روڈ رکشہ دھماکہ کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔یہ مقدمہ سی ٹی ڈی انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ جس میں دہشت گردی کی دفعات سمیت اقدام قتل کی دفعہ شامل ہیں۔

جبکہ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونیوالے بم ٹائم ڈیوائس کی نوعیت کا تھا۔ جو وقت سے پہلے ہی پھٹ گیا۔ دوسری طرف دھماکے میں استعمال ہونیوالے رکشے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ رکشہ کا پہلا مالک حمزہ سعید نامی شہری تھا۔ جو 22 مئی 2015 میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ بعدازاں رمضان نے حمزہ سعید سے خرید لیا۔ جس کے لائف ٹائم ٹوکن ادا کئے جاچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…