ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب، سندھ کی واحد نجی جامعہ بن گئی

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب، سندھ کی واحد نجی جامعہ بن گئی۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 میں  ایشیا کی رینکنگ میں 264 نمبر پر عالمی رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی نے اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب خطے میں بہترین قرار دیااقرا یونیورسٹی جامعات کی عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کرنے والی معتبر ترین رینکنگ ایجنسی کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کی حالیہ جاری کردہ سال 2019 کی درجہ بندی میں اقرا یونیورسٹی کو شامل کرلیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ اقرا یونیورسٹی یہ اعزاز حاصل کرنے والی صوبہ سندھ کی واحد نجی جامعہ ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستان کی 29 سرکاری و نجی جامعات شامل ہیں،جن میں پنجاب سے 4نجی جامعات جبکہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی کوئی نجی جامعہ شامل نہیں۔اقرا یونیورسٹی مذکورہ رینکنگ میں سندھ کی واحد نجی جامعہ بن کر ابھری ہے۔سندھ سے اس رینکنگ میں 5 سرکاری جامعات شامل ہیں جن میں جامعہ کراچی، جامعہ سندھ، مہران یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی اور اب ڈاؤونیورسٹی شامل ہیں، ان میں دو جامعات جنرل،دو انجینئرنگ،ایک میڈیکل کیٹیگری سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ اب اقرا یونیورسٹی کی شمولیت سے بزنس کیٹیگری میں واحد جامعہ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی نیگزشتہ سال کے مقابلے میں اپنی سابقہ رینکنگ کو برقرار رکھا ہے،سندھ یونیورسٹی کی رینکنگ میں کمی واقع ہوئی ہے اور مہران یونیورسٹی نے اپنی رینکنگ کو بہتر کیا ہے۔ اقرا یونیورسٹی اور ڈا یونیورسٹی پہلی دفعہ ابھر کر اس بین الاقوامی رینکنگ میں شامل ہوئی ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ مذکورہ تمام جامعات کے قیام کو 50 سال سیزائد کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ اقرا یونیورسٹی کے قیام کو 18 سال ہی ہوئے ہیں۔

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ مختلف  اشاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس درجہ بندی کو مرتب کرتی ہے۔ ان اشاریوں میں جامعہ کی تعلیمی ساکھ، فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب،پی ایچ ڈی اساتذہ،تحقیقی مراسلوں کی سائیٹیشنز،اساتذہ کے تحقیقی پرچے،بین الاقوامی ریسرچ نیٹ ورک،بین الاقوامی فیکلٹی، بین الاقوامی طلبہ اور ایکسچینج پروگرام کے طلبہ کی تعداد شامل ہیں۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 کے مطابق فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب کے حساب سے اقرا یونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی رینکنگ میں 264 نمبر پر ہے اور یہ اسکور نہ صرف قومی بلکہ خطے میں بھی بہترین ہے۔

حیرت انگیز طور پر اقرا یونیورسٹی نے 50 سال سے زائدعرصے سے قائم ملک کی معتبراورسرفہرست سرکاری جامعات کو فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب میں کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ2020 کے مطابق اقرا یونیورسٹی کا فیکلٹی اسٹوڈنٹ تناسب کا اسکور 27.8  ہے جو ملک کی نامورترین جامعات  سے کافی زیادہ ہے۔کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ عالمی جامعات کی رینکنگ کی معتبر ترین  سالانہ پبلیکیشن ہے جس میں دنیا بھر کی جامعات کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔اس سے قبل انھیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن  کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے نام سے جاری کیا جاتاتھا۔مذکورہ ایجنسی 2004 سے جامعات کی درجہ بندی جاری کر رہی ہے۔ اس میں دنیا بھر کی مجموعی درجہ بندی کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…