اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے 53ہزار حجاج کرام کو اخراجات کی رقم واپس کرنے کافیصلہ کرلیا، 80 کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 53 ہزار حجاج کرام کو دوسری مرتبہ حج اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام
کو واپس کی جائے گی۔یہ رقم ٹرین کے کرایوں اور رہائش کی مد میں واپس کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔ متعلقہ بینکوں سے رقم واپس کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔