جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کاشانہ کیس میں بچیوں کیساتھ غیر مناسب رویہ ، ابتدائی رپورٹ میں الزام لگانے والی سپرنٹنڈنٹ بارے اہم انکشافات منظر عام پر آگئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ویب ڈیسک) سابقہ ڈی جی سوشل ویلفئیر اور سپرنٹنڈنٹ نے سائمہ نامی خاتون کو غیر قانونی طور پر نوکری دی اور صرف نوکری ہی نہیں دی بلکہ وارڈن کے کمرے میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت بھی- سپرنٹنڈنٹ کی اجازت سے سائمہ نامی اس عورت نے جس کو بطور سویپر ملازمت دی گئی۔

اپنے بھائیوں کو بھی وہاں پناہ دے رکھی تھی اور سٹاف کے مطابق، سائمہ کے بھائی بچیوں پر آوازیں کستے تھے، جو تا حال ثابت نہیں ہو سکا۔ مگر ابتدائی رپورٹ کے مطابق سابقہ ڈی جی کے زبانی احکامات پر افشاں لطیف، سپرنٹنڈنٹ نے یہ بھرتی کی اور اسی نے سائمہ کو اپنے بھائیوں کو جگہ دینے کی اجازت بھی دی، جو کہ اس کے اختیار میں تھا اور وہ منع کرنے کی مجاز اتھارٹی تھی- تاہم وزیراعلیٰ آفس کو ملنے والی شکایات اور 24 جولائی کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی جانب سے ملنے والی رپورٹ پر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو تحقیقات کے بعد سفارشات جمع کروانے کا حکم دیا- سپرنٹنڈنٹ سے جو دستاویزات اور ریکارڈ دوران تفتیش مانگا گیا وہ پیش کرنے میں ناکام رہی- تاہم انسپکشن ٹیم نے تفصیلی کاروائی اور تحقیق کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں- تحقیقات سے DG سوشل ویلفیئر پر ایک خاتون کو زبانی احکامات پر ملازمہ رکھوانے کے الزامات ثابت ہوئے اور PEEDA ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کی گئی ہے – سپرنٹنڈنٹ کاشانہ کو DG کے غیر قانونی احکامات ماننے اور غیر متعلقہ افراد کو کاشانہ میں آنے جانے کی اجازت دینےکا ذمہ دار ٹھہرایاگیا– انسپکشن ٹیم نےسپرنٹنڈنٹ کاشانہ اور سابقہ DG سوشل ویلفیئر کو ٹرانسفر کرنے اور PEEDA ایکٹ کےتحت کارروائی کی سفارش کی۔

انسپکشن ٹیم کی سفارشات کے مطابق ٹرانسفر آرڈرز ملنے پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ نے چارج چھوڑنے کی بجائے ادارے کو تالے لگا کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کر دیں- سوشل ویلفیئر کے افسران موقع ہر پہنچے اور انتظامیہ کی مدد سے 4 گھنٹے کے بعد ادارے کا کنٹرول نئی سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دئیے اور اب حالات نارمل ہیں-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…