ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بیورو کریسی میں تبدیلیاں ، کرپشن کی داستانیں کھلنے والی ہیں ؟ کون کون شکنجے میں آنے والا ہے؟

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور (اے ایف بی)صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پر کی ہیں، آئندہ چند دنوں میں کرپشن کی بڑی کہانیاں کھلیں گی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں

جو پروجیکٹ کیے اس کی آگاہی درست طور پر نہ دے سکے، صوبہ جس صورتحال میں ہمیں ملا تھا وہ سب کے سامنے ہے، پنجاب100ارب روپے کا مقروض تھا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی کو شہباز شریف دور میں بری عادتیں لگائی گئیں، بیورو کریسی میں 17گریڈ کا افسر20گریڈ میں کام کررہا ہوتا تھا، ہم نے اپنی کوتاہیوں کو نہیں چھپایا اب صورتحال بہتر کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹیم کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ ماضی میں کبھی نہیں ملے تھے، حکمران بیورو کریسی کو ساتھ ملا کر کرپشن نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں کرپشن کی بڑی کہانیاں کھلیں گی، ہم نے بیورو کریسی میں تبدیلیاں میرٹ پرکی ہیں، بیورو کریسی میں ذاتی طور پر کوئی تعیناتی نہیں کی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…